امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عام انتخابات، مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

لاہور ( این این آئی) عام انتخابات 2024 کے لئے مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 117شاہدرہ لاہور سے عبدالعلیم خان اور این اے 128سے عون چودھری کی حمایت کرے گی۔

این اے 54ٹیکسلا سے غلام سرور خان، این اے 88 خوشاب سے انجینئر گل اصغر بھگور، این اے 149ملتان جہانگیر خان ترین اور این اے 143چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیاں کے مقابلے میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔اسی طرح مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی کی 11سیٹوں پی پی 12راولپنڈی سے عمار صدیق خان، پی پی 24جہلم راجہ یاور کمال، پی پی 81خوشاب امیر حیدر سنگھا، پی پی 98فیصل آباد اجمل چیمہ اور پی پی 106 فیصل آباد سے علی اختر کیلئے میدان کھلا چھوڑے گی۔پی پی 149لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 180 قصور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، پی پی 204 ساہیوال فلک شیر لنگڑیال، پی پی 250 بہاولپور افتخار حسین گیلانی، پی پی 277 کوٹ ادو نیاز گشکوری اور پی پی 292 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کی حمایت کی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved