امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
eid ul fitr

ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

لاہور ( این این آئی)ماہ رجب المرجب ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل ریت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امورپاکستان سید مشاہد حسین خالدجبکہ فنی معاونت کیلئے وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون پررابطے میں تھے،محکمہ موسمیات پنجاب سے شاہد عباس،محکمہ اوقاف پنجاب سے آصف اعجاز اور حافظ جاوید شوکت نے اپنی خدمات سر انجام دیں،

زونل ریت ہلال کمیٹی لاہور کے ممبران میں مفتی فتح محمد راشدی،مفتی محمد رمضان سیالوی،حافظ مختیار احمد ندیم،مولانا عبدالرحمن،رانا محمد شفیق خان پسروری،مفتی محمد اسحاق ساقی،مفتی محمد شفیق اعوان،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد احمد خان،و دیگر حضرات میں سید عبدالبصیر آزاد،سید عبدالکبیر آزاد،صاحبزادہ سید عبدالرازق آزاد،خواجہ جاوید اسلم شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی،

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع ابر آلودرہااورکچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں نواب شاہ،تھرپارکر،عمرکوٹ کنری،چھور،بدین،حیدر آباد،پسنی،وندر بلوچستان اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب ھ13جنوری 2024 بروزہفتہ کو ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved