امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

آکلینڈ (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جمعرات کو آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔واضح رہے کہ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے جبکہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کے لیے رضا مند ہو گئے۔اعظم خان 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔دونوں ٹیمیں اب تک 34 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 20 پاکستان اور 13 میچز نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ کا نتیجہ سامنے نہیں آسکا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 201 اور کم ترین 101 ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا گیا تھا جس میں فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے میچ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جیت لیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved