امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکہ میں شدید بارشیں اور برفانی طوفان،5افراد ہلاک،لاکھوں گھربجلی سے محروم ہوگئے

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی مشرقی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں، شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔نیویارک سمیت 12ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں۔نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے مشرقی حصوں کو ایک ساتھ طوفانوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے شدید تباہی مچی جب کہ نیو یارک اور فلوریڈا میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا، الاباما اور جارجیا کو متعدد ہوا کے بگولوں نے گھیر لیا جس سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ ملکی اور غیر ملکی ایک ہزار 300 کے قریب پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کیرولینا میں 4 سے 5 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے، بعض علاقوں میں ایک فٹ تک برف کی تہہ جم گئی اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان طوفانوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔نیشنل ویدر سروس کی جانب سے امریکا کے مشرقی حصوں کو مزید طوفانوں سے خبردار کرتے ہوئے بتایا گیا ہیکہ ریاست فلوریڈا، جارجیا، شمالی اور جنوبی کیرولینا کے علاقوں کو مزید ہوا کے بگولے اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں جب کہ ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔نیشنل ویدر سروس نے بتایا کہ اس دوران ہوا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور شدید بارشوں سے سیلاب بھی آسکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved