لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 22روپے اضافے سے602روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 15روپے اضافے سے 415روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے 394روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔دوسری جانب طلب بڑھنے کی وجہ سے فارمی انڈوں کی دستیابی میں تعطل آیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں دکاندار سرکاری قیمت کی بجائے420روپے درجن تک فروخت کر رہے ہیں۔