امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

2023 میں 8لاکھ 60ہزار سے زائد پاکستانی نوکریوں کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

لاہور( این این آئی) 2023میں پاکستانیوںکی ریکارڈ تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلی گئی جو کہ 2015کے بعد سب سے زیاد ہ ہے ۔بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کے سامنے آ نے والے اعدادوشمار کے مطابق 8لاکھ 62ہزار 625پاکستانیوں نے سال 2023ء میں بیرون ملک نوکریوں کے لئے خود کو رجسٹر کروایا ۔

2022میں 8لاکھ 32ہزار 339پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015میں یہ تعداد 9لاکھ 46ہزار 571تھی ۔ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3لاکھ 85ہزار 892لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے ،ان کے علاوہ ملک چھوڑنے والوں میں ایک لاکھ 96ہزار 575ڈرائیورز، 8ہزار 741انجینئرز، 7ہزار 390اکائونٹنٹس ، 3ہزار 486ڈاکٹرز اور 1533ٹیچرز شامل ہیں ۔بیورو کے سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق جن لوگوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ان میں 22ہزار 760افراد بہت پڑھے لکھے تھے جبکہ 45ہزار 687افراد وہ تھے جو کہ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔

ان کے علاوہ 3لاکھ 14ہزار 932افراد بھی سکلڈ کیٹیگری میں ہی بیرون ملک منتقل ہوئے ، 86ہزار 593افراد سیمی سکلڈ جبکہ 3لاکھ 95ہزار 653افراد وہ تھے جنہیں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں تھی ۔2023میں4لاکھ 26ہزار 951افراد سعودی عرب ، 2لاکھ 29ہزار 894افراد متحدہ عرب امارات ، 55ہزار 112افراد قطر، 60ہزار 46افراد عمان، 20ہزار 905افراد ملائیشیاء، 13ہزار 345افراد بحرین، 2914افراد یونان، 4ہزار 947افراد رومینیا اور 4307افراد عراق منتقل ہوئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved