امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مدینہ منورہ (این این آئی)پاکستانی معروف ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہدایت کار نے مسجد نبوی سے روح پرور ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس روحانی سفر کو بھی عکس بند کیا ہے۔ویڈیو میں ہدایت کار کو بارگاہ الہیٰ میں کھڑے ہوکر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہندو مہذب کو خیر باد کہنے والے پرمیش اڈیوال کی انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام ’محمد‘ رکھ لیا ہے۔نومسلم محمد کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے پس منظر میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کی گئی قوالی ’تاجدارِ حرم‘ سنائی دے رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد ہدایت کار کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔نومسلم محمد نے فرحان سعید کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے گانے ’رب رکھا‘، عروہ حسین کے ڈیبیو گانے ’آؤ لے کر چلوں‘، فلک شبیر کے گانے ’یار ملا دے‘ سمیت مختلف کمرشل، او ایس ٹی اور میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved