امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

لزبن /میونخ(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے۔دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 5 فٹبالروں میں کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ تنخواہ 173 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سب سے زیادہ تنخواہ لے کر دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر جو اس وقت گھٹنے کی تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

نیمار جونیئر کی سالانہ تنخواہ 86 ملین پاؤنڈ ہے، میسی اور رونالڈو کے بعد وہ دنیا کے تیسرے بہترین فٹبالر ہیں۔دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما ہیں۔ کریم بینزیما کی سالانہ تنخواہ 85 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کا نام ا?تا ہے۔ کلیان ایمباپے کی سالانہ تنخواہ 62 ملین پاؤنڈ ہے تاہم ریئل میڈرڈ میں شامل ہونے کے بعد ان کی تنخواہ میں اضافہ متوقع ہے۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آتے ہیں۔لیونل میسی کی سالانہ تنخواہ 55 ملین پاؤنڈ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved