امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے، ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل

کراچی (این این آئی)شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے شودی مرزا ملک شو کی ہے جس کی میزبانی شعیب ملک اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ کرتے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو 10 ماہ قبل جاری ہونے والے پروگرام کی ہے جب دی مرزا ملک شو میں سابق کرکٹر وہاب ریاض نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔وائرل ویڈیو کی شروعات وہاب ریاض کے جملے سے ہوتی ہے جہاں وہ کہتے ہیں کہ ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ہم تو بے چارے بْرے لوگ ہیں، لڑکوں کوئی اچھی عادت ہی نہیں ہوتی۔وہاب ریاض کی بات کاٹتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا یہ ہے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیار ملتا ہے، اس کے بعد ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے پھر بیویوں سے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شعیب ملک کی بات مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اس شو کے ذریعے تمام لوگوں کو ایک بات کہنا چاہوں گی اور میرے خیال سے زینب (وہاب ریاض کی اہلیہ) بھی میری بات سے اتفاق کریں گی کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔ثانیہ مرزا نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے آپ دوسرے شو پر جائیں یہ شو اس کام کے لیے نہیں ہے۔جس پر شعیب ملک کہتے ہیں کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام کے ذریعے ثانیہ اور شعیب کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔قبل ازیں 20 جنوری کو ثانیہ مرزا کے والد نے مختصراً بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی شعیب ملک سے خلع لی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved