اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔
اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق اگلے دو میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔