امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دیدی ، سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل

ہملٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو 21رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ،ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 173رنز بنا سکی ، نیوزی لینڈ کے فن ایلن مین آف دی میچ قرار پائے ۔5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کے دوسرا میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

نیوزی لینڈ نے میچ کا آغاز اچھا کیا اور میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری، ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے ۔میزبان ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا، فن ایلن نے 5 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے صرف 41 گیندوں میں 74 رنز کی دھوان دھار اننگز کھیلیں تاہم سنچری نہ بنا سکے اور اسامہ میر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔اسی دوران کپتان کین ولیمسن رنز بنانے کے دوران ٹانگوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں 26رنز بنا کر میچ چھوڑ کر جانا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار ہوئے۔مارک چیپمین 4 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے، جس کے بعد حارث رف نے ایڈم ملنے (0)اور ایش سودھی (0)اور گیلن فلپس (13)کو پویلین پہنچایاجبکہ مچل سینٹر کو اعظم خان نے رن آئوٹ کیا اور اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا سکی۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صائم ایوب اس بار صرف ایک رن بنا کر ٹم ساتھی کا شکار بن گئے، جبکہ محمد رضوان بھی صرف سات رنز بنا سکے، قومی ٹیم کے مجموعی طور پر 10 رنز پر 2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

صائم ایوب اور محمد رضوان کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا، انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 93 رنز کے مجموعے پر ایڈم ملنے کا شکار ہوگئے۔فخر زمان کے آئوٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرتی چلے گئیں، بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9، عباس آفریدی 7 ، حارث رف 2 جبکہ اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

شاہین آفریدی نے 2 چھکوں کی مدد سے کھیل کو آگے بڑھایا تاہم 22 رنز بنا کر ایڈم ملنے کو وکٹ دے بیٹھے۔پوری ٹیم 19.3 اوورز میں آئوٹ ہوگئی اور صرف 173 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملنے نے 4،ٹم ساتھی نے 2، بین سیئرز اور اور ایش سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر واپس آگئے ہیں جو کووڈ-19 کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی تھی۔حارث رئوف 3، عباس آفریدی 2 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول ڈنیڈن میں کھیلا جائیگا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved